ETV Bharat / state

Residents Demand Speedy Construction: رام بن، اسکول کی تعمیر میں سست رفتاری کا الزام - گورنمنٹ ڈگری کالج گول کہ بلڈنگ

پہاڑی ضلع رام بن میں ڈگری کالج گول کی تعمیر میں سرعت لائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سیول سوسائٹی ممبران نے محکمہ تعلیم، انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔Protest against Slow pace of work at Degree College Gool Ramban

protest
protest
author img

By

Published : Oct 5, 2022, 3:22 PM IST

رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں سیول سوسائٹی ممبران نے محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں شامل سیول سوسائٹی ممبران نے کالج کی عمارت پر جاری سست رفتاری سے جاری تعمیراتی کام پر محکمہ تعلیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’حکام کی جانب سے غریب طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔‘‘ Degree College Gool Ramban

ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج

احتجاج میں شامل سیول سوسائٹی ممبران سابق حکومتوں سمیت موجودہ گورنر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سال 2016-17 میں گورنمنٹ ڈگری کالج گول کہ بلڈنگ کا تعمیراتی کام شروع کیا گیا جسے عرصہ دراز گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت کی حکومت نے ڈگری کالج کا کام عارضی طور پر آئی ٹی آئی منتقل کیا گیا جس سے ڈگری کالج سمیت آئی ٹی آیی طلبہ، عملہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Civil society Gool Protest

انہوں نے مزید کہا کہ ڈگری کالج گول کا کام کاج اور تعلیمی سرگرمیاں اس وقت صرف دو کمروں میں چل رہی ہیں جسکی وجہ سے گول علاقے کے غریب طلباء و طالبات کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی سیول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے ’’حکوت و انتظامیہ کی اس لاپرواہی پر سخت اعتراض‘‘ ظاہر کرتے ہوئے اسے ’’کالج طلباء اور گول کی عوام کے ساتھ ایک مذاق‘‘ قرار دیا۔ Construction of Degree College Gool Ramban

احتجاج کر رہے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ پانچ برس کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ایک عمارت کو مکمل نہیں کیا جا رہا، جس کے راست برے اثرات طلبہ کی تعلیم پر مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً چھ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی عمارت پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر سست رفتاری کے ساتھ کام انجام دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکام سے تعمیری کام میں سرعت لائے جانے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: سرینگر: سڑک اور ڈرین کے تعمیراتی کام میں سرعت لانے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.