اجلاس میں ناظم خان نے 'ریڈ کراس سوسائٹی' کے کام کاج کا جائزہ لے کر 'لائف ٹائم ممبرشپ مہم' کو شروع کیا۔ اجلاس میں چیف میڈیکل آفیسر رامبن، ڈاکٹر جنک راج، چیف میڈیکل ایجوکیشن آفیسر رامبن، ونود کول، ڈسٹرکٹ سوشل آفیسر رامبن، وحیدالرحمان اور دوسرے عہدے داروں نے شرکت کی۔
ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کو بچانے اور معاشرے کے لئے اپنی بہترین خدمات سرانجام دینے کیلئے ریڈ کراس سوسائٹی کی 'لائف ٹائم ممبرشپ' حاصل کریں۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریڈ کراس سوسائٹی کی کارکردگی کے بارے میں لوگوں میں شعور پیدا کریں جس سے مزید لوگ اس میں شامل ہو سکیں۔
انہوں نے گذشتہ کچھ برسوں میں سڑک حادثات کے دوران ریڈ کراس کے رضاکاروں کی خدمات کے لئے ان کی تعریف کی۔
انہوں نے اس نیک مقصد اور کام کے لئے سرکاری ملازمین سے بھی تعاون کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے شکار افراد، غریبوں اور دیگر محتاج افراد کی فلاح و بہبود کے ریڈ کراس سوسائٹی ہمیشہ موجود رہے گی۔