ETV Bharat / state

رامبن: تعلیمی ادارے سمیت سیاحتی مقامات 31 مارچ تک بند - کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات

جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں ضلع انتظامیہ نے مرکزی حکومت کے احکامات کے مطابق سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے سمیت سیاحتی مقامات، ہوٹلز اور ڈھابوں کو 31 مارچ تک مکمل طور پر بند رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔

ramban: shuts down educational institutions till March 31 due to coronavirus
فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 16, 2020, 9:14 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں ضلع انتظامیہ نے مرکزی حکومت کے احکامات کے مطابق سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے سمیت سیاحتی مقامات، ہوٹلز اور ڈھابوں کو 31 مارچ تک مکمل طور پر بند رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔

ویڈیو

اس ضمن میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رامبن ناظم زئی خان نے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ 'ضلع انتظامیہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے اور تمام سینئیر عہدیدار ضلع میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات کی نگرانی کررہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'انتظامیہ دوسرے اسٹیک ہولڈرز کے علاوہ تمام محکموں سے براہ راست رابطے میں ہے اور خطرے کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔'

کووِڈ 19 کے عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے ضلعی سطح کے ساتھ بلاک سطح پر بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔ مزید ضلع انتظامیہ ان 23 افراد جنہوں نے بارہ ممالک کا دورہ کیا تھا ان کو سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ احتیاطی اقدامات کے تحت ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔'

انتظامیہ نے ہلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے۔ ضلع ہسپتال رامبن کا رابطہ نمبر 01998-266444 اس کے علاوہ ڈی سی آفس رامبن 01998-266789 ڈی ایم نے ڈیزاسٹر انتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال رامبن اور تمام میڈیکل بلاکوں میں الگ الگ وارڈز قائم کیے ہیں'۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کووِڈ۔ 19 کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ 6513 سے زیادہ افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

خبروں کے مطا بق یورپ اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں اس کے مریض بڑھ رہے ہیں دوسری جانب چین جہاں سے اس مرض کی شروعات ہوئی تھی وہاں اس کے نئے مریضوں کی تعداد میں اب کمی آ رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.