ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں پولیس اہلکار ہلاک - قانونی و طبی لوازمات

سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں پولیس اہلکار کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس حادثے میں ایک اور شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

سڑک حادثے میں پولیس اہلکار ہلاک
سڑک حادثے میں پولیس اہلکار ہلاک
author img

By

Published : Dec 26, 2020, 2:12 PM IST

پہاڑی ضلع رامبن میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ایک دردناک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک اور شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک کار زیر نمبر JK01AH-6950 سرینگر سے جموں کی جانب جا رہی تھی کہ بانہال کے نزدیک شابن باس کے مقام پر سڑک سے لڑھک کر 200 فٹ گہرے نالے میں جاگری۔

سڑک حادثے میں پولیس اہلکار ہلاک

اس حادثے میں کار سوار ہیڈ کانسٹیبل الطاف احمد میر ولد عبدالخالق میر ساکنہ واوورہ لولاب، کپوارہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

حادثے کی خبر ملتے ہی رضاکاروں کی مدد سے پولیس نے لاش کو سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا جہاں قانونی و طبی لوازمات کے بعد لاش وارثین کے سپرد کی جائے گی۔

اس ضمن میں بانہال پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.