ETV Bharat / state

رامبن : نیل - چملواس رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار - جموں و کشمیر کے ضلع رامبن

احتجاجیوں نے بتایا کہ 'نیل چملواس رابطہ سڑک عرصۂ دراز سے خستہ حالی کا شکار ہے۔ محکمۂ تعمیرات عامہ اور ضلع انتظامیہ علاقے کے عوام کے اس دیرینہ مطالبے کو پورا نہیں کر رہا ہے۔

ramban
ramban
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 8:02 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں چملواس - نیل رابطہ سڑک کی خستہ حالی پر چملواس میں سینکڑوں افراد نے محکمۂ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج کیا۔

پہاڑی ضلع رامبن کے سب ڈویژن رامسو کے علاقہ نیل سے تعلق رکھنے والے کئی لوگوں نے نیل چملواس رابطہ سڑک کی خستہ حالی پر پرامن احتجاج کیا۔

احتجاجیوں نے بتایا کہ 'نیل چملواس رابطہ سڑک عرصۂ دراز سے خستہ حالی کا شکار ہے۔ محکمۂ تعمیرات عامہ اور ضلع انتظامیہ علاقے کے عوام کی اس دیرینہ مانگ کو پورا نہیں کر رہا ہے'۔

رامبن : نیل-چملواس رابتہ سڑک خستہ حالی کا شکار

انہوں نے مزید کہا 'اس کے ساتھ ساتھ سرکاری ہسپتال (پی ایچ سی) نیل میں ایمبولینس نہ ہونے کے وجہ سے لوگوں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا ہے۔'

سب ڈسٹرکٹ پولیس افسر بانہال کی یقین دہانی پر لوگوں نے احتجاج ختم کیا، تاہم لوگوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ کی جانب سے رابطہ سڑک کی مرمت نہیں کی گئی تو مستقبل میں اس سے بھی بڑا احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے
جموں کے تاریخی تالاب گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

احتجاجیوں کی قیادت، نیشنل پنتھرس پارٹی کے ضلع صدر افتیاز احمد سہیل و نائب صدر راجہ عبدالحق سہیل، سینئر نائب وِنگ پینتھرس پارٹی کے نائب صدر محسن خان کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.