پہاڑی ضلع رام بن کے گول علاقہ میں قائم جموں وکشمیر بینک میں تعینات تین ملازمین میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد بینک شاخ کو بند کیا گیا۔
اس سلسلے میں حکام کی طرف سے جاری کیے گئے ایک حکم نامے میں بینک کی مذکورہ شاخ کو دو دنوں کے لیے بند کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔
بلاک میڈیکل آفیسر(بی ایم او)گول نے بتایا کہ بینک شاخ کے سبھی ملازمین کو ہوم آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے اور ان سبھی کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔