پولیس ذرائع کے مطابق سب ڈویژن گول میں بازار کے قریب سابق وزیر و اپنی پارٹی کے ریاستی نائب چودھری اعجاز کی رہاشی کوٹھی میں آگ نے پورے مکان کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔
محکمہ فائر بریگیڈ اینڈ ایمرجینسی سروس اور پولیس نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی تاہم اس واردات میں وزیر کی کوٹھی کا سارا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ چودھری آج ڈی ڈی سی کے انتخابات کے سلسلے میں اپنے اسمبلی حلقہ میں انتخابی تشہیر پر ہیں۔ علاقہ میں بجلی نہ ہونے اور سردی سے بچنے کے لیے بخاری جلائی تھی کہ رہائش مکان میں آگ لگ گئی جب تک فائر سروس کی ایک گاڑی کو بلایا گیا تب تک آگ کافی پھیل چکی تھی۔
آگ کی لپٹوں نے پوری کوٹھی کو اپنے زد میں لے لیا تھا، تاہم سابق وزیر اور اس کے محافظ بال بال پچ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ قریب دو کروڑ کا نقصان ہوا ہے اور آگ شام کے قریب 8 بجے نمودار ہوئی تھی۔ گول پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔