ETV Bharat / state

Hyderpora Encounter: عامر ماگرے کی لاش واپس کرنے کا مطالبہ - کشمیر کی خبر

رامبن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد شان نے جموں و کشمیر حکومت سے سیریپورہ سنگلدان کے عامر احمد ماگرے کی لاش کو لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بہ صورت دیگر وہ احتجاج کر نے پر مجبور ہیں۔

Hyderpora Encounter: عامر ماگرے کی لاش واپس کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Nov 20, 2021, 7:38 PM IST

Updated : Nov 20, 2021, 8:07 PM IST

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چیئرمین ڈاکٹر شان نے کہا کہ اگر وادی میں دو عام شہریوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کی جاتی ہے تو سیریپورہ سنگلدان سے تعلق رکھنے والے عامر احمد ماگرے کی لاش اب تک ان کے وارثین کے حوالے کیوں نہیں کی گئی۔

ویڈیو

انہوں نے کہاکہ حیدرپور انکاؤنٹر کے بعد انہوں نے جموں کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سے لاش کو وارثین کے حوالے کرنے کی گزارش کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عامر کے والد وہ شخص ہیں جنہوں نے سنہ 2005 میں ایک عسکریت پسند کو پتھروں سے ہلاک کردیا تھا۔ وہ قوم پرست لوگ ہیں۔ ان پر عسکریت پسندی کا الزام لگانا سمجھ سے پرے ہے۔ انہوں نے کہ عامر کے والد کو سنہ 2005 میں سرکار نے انہیں سند اور ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔'

انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے عامر ماگرے کی لاش کو ایک دن کے اندر وارثین کے حوالے کرنے کی اپیل کی۔' انہوں نے متبنہ کرتے ہوئے کہا کہ' بصورت دیگر وہ سرکار کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ '

مزید پڑھیں:

Last Updated : Nov 20, 2021, 8:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.