قومی شاہراہ کی کشادگی کا کام نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے رامبن اور بانیہال سیکٹر میں نجی تعمیراتی کمپنیوں ایچ سی سی اور آشاپور روڈ لائنز کمپنی کو دیا تھا۔ دونوں کمپنیوں نے مقامی ٹھیکیداروں کو یہ کام مکمل کرنے کے لئے دیا تھا۔ مقامی ٹھیکیداروں نے بینکوں سے قرض لے کر کام میں استعمال ہونے والی مشینری خرید کر تقریباً 50 فیصد سے زیادہ کام مکمل کر لیا تاہم دونوں کمپنیوں نے ٹھیکیداروں کو اب تک ان کے بقایہ جات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔
ٹھیکیداروں نے الزام لگایا کہ ان کے واجب کروڑوں روپے پچھلے دو سال سے التوا میں ہیں جبکہ دونوں کمپنیوں نے مقامی ٹھیکیداروں کو فائنل ادائیگی کے بغیر ہی دوسری کمپنی کو بانہال سے رامبن تک مزید کام کرنے کے لیے دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادائیگی میں تاخیر سے ٹھیکیداروں کو ذہنی اذیت اور مالی نقصان پہنچا ہے کیونکہ ان میں سے زیادہ تر ٹھیکیدار نے بینکوں کے ساتھ ساتھ نجی مالیاتی اداروں سے بھی بھاری شرح پر قرض لیا ہے۔
اس سلسلے میں انہوں نے مقامی پولیس، ضلع انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے مدد کرنے بقایہ جات کی اداگی کی اپیل کی ہے۔