پولیس ذرائع کے مطابق ڈمپر رامسو سے کھڑی کی طرف جارہا تھا کہ ناچلانہ کے مقام پر ایک سڑک سے لڑھک کر دو سو فٹ نیچے جاگرا۔
ڈرائیور مشتاق احمد نائیک والد شیر محمد نائیک جو کہ کھڑی کا باشندہ ہے زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی حالت میں اسے مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔