ETV Bharat / state

رام بن: شادی سے ایک روز قبل دلہن کی مبینہ خودکشی - مزید تحقیقات

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں ایک لڑکی نے مبینہ طور اس وقت زہریلی شے کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا جب اس کے اہل خانہ برات کے استقبال کی تیاروں میں مصروف تھے۔

رام بن: شادی سے ایک روز قبل دلہن کی مبینہ طور خودکشی

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 6:39 PM IST

ضلع رام بن کے ہلر، راجگڑھ میں بیس سالہ لڑکی نے زیریلی شے کھا کر اپنی زندگی کا کام تمام کر دیا۔

پولیس زرائع کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ اسی دوران انہوں نے لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر فوری طور اسے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ فوت ہوئی لڑکی کی آج مہندی رات تھی اور اہل خانہ برات کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف تھے جبکہ لڑکی نے مبینہ طور زیلی شے کھا کر خود کشی کر لی۔

مزید پڑھیں: رام بن میں سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی

رام بن پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے اور قانونی و طبی لوازمات کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے وارثین کے سپرد کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.