ETV Bharat / state

دریائے چناب: ایک لاش برآمد - شناختی کارڈ

گذشتہ ماہ دریائے چناب میں غرقاب ہونے بوالے آٹھ مسافروں میں سے ایک کی لاش برآمد ہوئی ہے، سات لاشیں تاحال لاپتہ ہیں۔

ramban accident, one dead body recovered 7 still missing in river chenab
دریائے چناب: ایک لاش برآمد
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 1:02 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر واقع دریائے چناب میں 31 اگست کو غرقآب ہونے والے آٹھ مسافروں میں سے ایک کی لاش ریاسی کے سلال پن بجلی پروجیکٹ ڈیم کے قریب سے بازیاب کر لی گی ہے۔

دریائے چناب: ایک لاش برآمد

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیم کے نزدیک دریا کے کنارے ایک عدم شناخت لاش ملنے کی خبر پولیس کو موصول ہوئی جس پر پولیس نے بچاؤ مہم کے ذریعے لاش کو ڈیم کنارے سے نکال کر ہسپتال منتقل کرایا۔

ہلاک شخص کی شناخت اس کے جیب میں موجود شناختی کارڈ کے ذریعے ہوئی، اطلاع کے مطابق یہ لاش رامبن حادثہ میں لاپتہ کانسٹیبل عاشق حسین ولد محمد یاسین گنائی ساکنہ چاڈورہ بڈگام 'آئی آر پی 16' بٹالین رامبن کی ہے۔

مزید پڑھیں:

غرقآب مسافروں کی تلاش کے لیے فوجی غوطہ خور طلب

واضح رہے کہ 31 اگست کو ایک مسافر بردار گاڑی کے دریائے چناب میں بہنے سے آٹھ افراد لاپتہ ہوئے تھے ان مسافروں میں تین پولیس اہکار دو مقامی شہری، ایک ریلوے ملازم اور ایک ڈرائیور اب بھی لاپتہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.