ETV Bharat / state

بانہال - بارہمولہ ٹرین سروس کل سے شروع ہوگی - بانہال-بارہمولہ ٹرین سروس

کل بارہمولہ اور بانیہال کے درمیان صرف دو ٹرینیں چلیں گی۔ ان میں سے ایک بارہمولہ سے چلے گی اور دوسری ٹرین بانیہال سے چلے گی۔

ٹرین سروس دوبارہ شروع ہو رہی ہے
ٹرین سروس دوبارہ شروع ہو رہی ہے
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 9:43 PM IST

وادی کشمیر کی اکلوتی ریل سروسز اب آخر کار لوگوں کے خدمت کے لئے شروع ہو جائے گی۔ قریب گیارہ مہینے بند رہنے کے بعد اب کل سے یہاں ریل خدمات کو بحال کیا جائے گا۔ ریلوے انتظامیہ بارہمولہ سے بانیہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات کو فی الحال جزوی طور پر بحال کرے گا۔

کل بارہمولہ اور بانیہال کے درمیاں صرف دو ٹرینیں چلیں گی۔ ان میں سے ایک بارہمولہ سے چلے گی اور دوسری ٹرین بانیہال سے چلے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پہلی ٹرین بارہمولہ سے نو بج کر پندرہ منٹ پر روانہ ہوگی۔

ٹرین سروس کا وادی میں بحال ہونا لوگوں کے لیے راحت کی خبر ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹرین خدمات کو بند کیا گیا تھا لیکن جب کووڈ کے کیسز میں کمی آئی تو انتظامیہ نے روڈ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ فضائی خدمات کو بھی بحال کیا تھا مگر ابھی تک یہاں کی ریل سروسز بند پڑی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے
کشتواڑ میں سڑک حادثہ، ایک ہی کنبے کے تین افراد ہلاک

ٹرین سروسزکے بند رہنے سے لوگوں کو سفر کرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا تھا لیکن اب کل سے وادی میں پھر سے ریل چلے گی اور لوگوں کو کچھ حد تک راحت نصیب ہوگی۔ آپ کو بتادیں کہ وادی میں ریل خدمات بند ہونے سے ریلوے کو بھی قریب پانچ کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.