ETV Bharat / state

گاندربل، رامبن اور ڈوڈہ میں پلس پولیو مہم کا آغاز

تین روز تک چلنے والی اس مہم میں آشا ورکرز اور آنگن واڈی کارکنان کے علاوہ محکمہ صحت سے وابستہ ملازمین بچوں کو ویکسین دیں گے۔

گاندربل، رامبن اور ڈوڈہ میں پلس پولیو مہم کا آغاز
گاندربل، رامبن اور ڈوڈہ میں پلس پولیو مہم کا آغاز
author img

By

Published : Jan 31, 2021, 8:00 PM IST

جموں و کشمیر کے متعدد اضلاع کے ساتھ ساتھ گاندربل اور رامبن میں بھی پلس پولیو مہم کا آغاز کیا گیا۔ ضلع اسپتال گاندربل میں کئی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ ضلع کے مختلف مقامات پر سینکڑوں بوتھ قائم کیے گئے۔ جہاں بچوں کو پولیو ویکسین دی جارہی ہے۔

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر شفقت اقبال، چیف میڈیکل آفیسر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل، ڈی ایچ او، اور محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والا دیگر عملہ موجود تھا۔

گاندربل میں پلس پولیو مہم

شفقت اقبال نے کہا 'تین روز تک چلنے والے اس پروگرام میں تمام آشا ورکرز اور آنگن واڈی کارکنان کے علاوہ محکمہ صحت سے وابستہ ملازمین بچوں کو پولیو کی ویکسین دیں گے۔ اس طرح ضلع میں ہزاروں بچوں کو پلس پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی پروگرام کے دوران حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے'۔

رامبن میں پلس پولیو مہم

وہیں، ضلع رامبن کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت الاسلام نے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کی خوراک دے کر تین روزہ مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر چیف میڈیکل افسر رامبن ڈاکٹر فرید احمد بٹ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال رامبن ڈاکٹر عبدالحمید زرگر اور ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر رامبن ڈاکٹر محمد اقبال بٹ موجود تھے۔ ضلع میں 66 ہزار 472 بچوں کو پولیو خوراک پلانے کے لئے 436 بوتھز قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
'بی جے پی کو الیکشن جیتنے سے مطلب ہے، ملک سے نہیں'

وہیں، ضلع ڈوڈہ کے گندوہ میں پلس پولیو مہم کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر بی ایم او گندوہ ڈاکٹر مشتاق کے علاوہ محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور سینئر افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.