ETV Bharat / state

Indoor Stadium Gool Awaits Completion انڈور اسٹیڈیم کی تعمیر میں سرعت لانے کا مطالبہ

پہاڑی ضلع رام بن میں انڈور اسٹیڈیم گول کی تعمیر میں سرعت لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ، پی آر آئی ممبران کے خلاف احتجاج کیا۔ Protest against Slow pace of work at Indoor Stadium Gool Ramban

a
a
author img

By

Published : Oct 6, 2022, 2:05 PM IST

رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول کے باشندوں نے ضلع انتظامیہ سمیت منتخب عوامی نمائندوں (پی آر آئی ممبران) کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں شامل مقامی باشنوں نے انڈور اسٹیڈیم گول کی سست رفتاری سے جاری تعمیراتی کام پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ قریب پانچ برس قبل شروع کیے گئے تعمیراتی کام کو نا معلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیا گھا۔ Indoor Stadium Gool Ramban

ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں احتجاج

احتجاج میں شامل مقامی باشندوں نے بتایا کہ انڈور اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام پانچ برس قبل شروع کیا گیا تاہم شروع ہونے کے کچھ عرصہ بعد ہی تعمیری کام ٹھپ پڑ گیا جسے پانچ برس گزر جانے کے بعد بھی از سر نو شروع نہیں کیا گیا۔ مقامی باشندوں خصوصاً انڈور اسٹیڈیم کیلئے اراضی دینے والے زمین مالکان نے احتجاج کرتے ہوئے انڈور اسٹیڈیم کا رکا پڑا کام فوری طور بحال کرنے یا انہیں اراضی واپس لوٹانے کی مانگ کی۔ Under construction Indoor Stadium Gool

احتجاجیوں نے کہا: ’’اگر دو ہفتوں کے اندر اندر اسٹیڈیم کا تعمیری کام شروع نہ کیا گیا تو ہم اراضی واپس اپنی تحویل میں لیکر کاشت کاری شروع کردیں گے۔‘‘ احتجاج کر رہے اراضی مالکان نے کہا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی جسمانی و ذہنی نشونما کے پیش نظر اپنی زرعی اراضی پر انڈور اسٹیڈیم تعمیر کرنے کی حامی بھری تھی۔ انہوں نے کہا: ’’کسانوں کو اب تک اراضی کے عوض نہ تو معاوضہ ہی فراہم کیا گیا اور نہ ہی اندور اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے دی گئی اراضی کا فائدہ عوام کو پہنچ رہا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.