ETV Bharat / state

Protest Against PMGSY in Ramban گاندری بھٹنی رابطہ سڑک کی مرمت کی مانگ، رام بن میں احتجاج

رام بن کے گاندھری علاقہ میں پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عوام نے گاندھری بھٹنی کو جوڑنے والی رابطہ سڑک کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا۔Gandhri Residents protest Demand Construction of Link Road

گاندری بھٹنی رابطہ سڑک کی مرمت کی مانگ، رام بن میں احتجاج

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 7:05 PM IST

رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے دور دراز اور پسماندہ علاقہ گاندھری کو بھٹنی سے جوڑنے والی واحد رابطہ سڑک پر کام بحال نہ کرنے کے خلاف مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سمیت پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج میں درجنوں مقامی باشندوں کے علاوہ سیاسی و سماجی کارکنان سمیت منتخب عوامی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ احتجایوں نے ضلع رام بن کی گول شاہراہ کو بلاک کرکے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ Protesters Demand Construction of Gandhri Link Road in Ramban

گاندری بھٹنی رابطہ سڑک کی مرمت کی مانگ، رام بن میں احتجاج

احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے مسلسل گزارشوں کے باوجود گاندھری بھٹنی رابطہ سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام بحال نہیں کیا گیا اور لوگ آج شاہراہ پر احتجاج کرنے کے لیے مجبور ہو گئے۔ احتجاجیوں کے مطابق پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت جاری تعمیری کام کے تحت گاندرھی بھٹنی رابطہ سڑک کی تعمیر کا کام بھی شروع کیا گیا جسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈی سی رام بن کی زبانی ہدایات پر فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر کام کو روک دیا گیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ 16.18 کلومیٹر طویل سڑک کی خستہ حالی کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مریضوں کو اسپتال پہنچانے اور طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں ناقابل بیاں مصیبتوں سے گزرنا پرتا ہے۔Gandhri Residents protest Demand Construction of Link Road

واضح رہے کہ چند ہفتہ قبل ہی بارشوں کی وجہ سے سڑک کا ایک حصہ دھنس گیا تھا جسکے بعد سڑک کو بحال کرنے کیلئے کچھ رقم صرف بھی کی تاہم چند دنوں کے بعد سڑک کے دوبارہ دھنس جانے سے تیس ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کا زمینی رابطہ ضلع صدر مقام سے منقطع ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: راجوری: پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج

احتجاج کی اطلاع موصول ہوتے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن ہربنس لعل شرما موقع پر پہنچے اور انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد سڑک کا از سرنو سروے کرنے کے بعد تعمیری کام دوبارہ بحال کیا جائے گای۔ اے ڈی سی کی یقینی دھانی کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کیا اور شاہراہ پر ٹریفک بحال ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.