ETV Bharat / state

رامبن: ٹول ٹیکس وصولنے کے خلاف احتجاج - فی الوقت فی مال بردار گاڑی سے 250 روپے ٹول ٹیکس لیا جا رہا ہے

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں عوام نے سری نگر جموں شاہراہ کے چہننی ناشر ٹنل پر ٹول ٹیکس وصول کرنے کے خلاف نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

protest against national higway authority of india, at nashri tunnel,  imposing heavy toll taxes
رامبن میں ٹول ٹیکس وصولنے کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 10:40 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں لوگوں نے ٹول ٹیکس وصول کرنے کے خلاف ناشری کے مقام پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے خلاف احتجاج کیا۔

رامبن میں ٹول ٹیکس وصولنے کے خلاف احتجاج

احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع رامبن کے بٹوت چندر کورٹ اور رامبن کی نجی گاڑیوں کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ رکھنے کی انتظامیہ سے اپیل کی گئی تھی، تاہم انتظامیہ کی جانب سے کشمیر ہائی وے پر ناشری کے نزدیک چھوٹی بڑی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس وصولنے کے خلاف آج ضلع رامبن کے لوگوں نے کانگرس رہنما و سابق ممبر اسمبلی اشوک کمار کی قیادت میں مقامی لوگوں سے ٹول ٹیکس وصولنے کے فیصلے کے خلاف زوردار احتجاج کیا گیا۔

protest against national higway authority of india, at nashri tunnel,  imposing heavy toll taxes
رامبن میں ٹول ٹیکس وصولنے کے خلاف احتجاج

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے لیا گیا ہے۔ فیصلہ یہاں کے ہر ایک شہری کے خلاف اور عوامی دشمن ہے۔

اس شاہراہ پر ٹنل تعمیر میں لوگوں کی اراضی کے علاوہ کئی رہائشی گھروں کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پورے رامبن ضلع کی نجی گاڑیوں کو رعایت کے زمرے میں لایا جائے۔

خیال رہے کہ چہننی ناشر ٹنل کے جموں سرینگر شاہراہ پر گذشتہ ایک برس سے ٹیکس وصول کر رہے ہیں، جس میں چھوٹی گاڑیوں سے 70 روپے سے لیکر 120 روپے تک جبکہ فی الوقت فی مال بردار گاڑی سے 250 روپے ٹول ٹیکس لیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.