مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے قصبہ بانہال میں سرکاری زمینوں پر ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے خلاف قصبہ بانہال میں مکمل ہڑتال کی گئی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ دکانداروں اور مقامی باشندوں کی جانب سے یہ احتجاج اس پس منظر میں ہورہا ہے جب حکام نے عوامی نوٹس جاری کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر قبضہ کرنے والوں سے کہا گیا کہ وہ 10 دنوں کے اندر غیر قانونی تعمیرات ہٹا دیں۔
انہدامی کاروائی کے خلاف بر ہم دکانداروں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بھی لگائے، مظاہرین نے مرکزی پارک بانہال میں پرامن دھرنا دینے سے پہلے مرکزی سڑک سے احتجاج کرتے ہوئے گزرے۔اس موقع پرامن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر پولیس کوکثیر تعداد میں تعینات کیا گیا تھا۔ اس ہڑتال کی وجہ سے دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔
تحصیل انتظامیہ بانہال نے ہسپتال روڈ بانہال کے دکانداروں کو دس فروری تک دکانیں خالی کرنے کی ہدایت دی ہے کہ پچھلے کئی روز سے قصبہ بانہال کے آس پاس انہدامی کاروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔ انہدامی کاروائی کے خلاف احتجاج کر رہے لوگوں نے تحصیلدار بانہال کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے متعدد اضلاع میں انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اراضی پر قابض کئی اثر و رسوخ داردوں کی جانب سے تعمیر شدہ عمارتوں کو منہدم کیا جاچکا ہے،وہیں اس معاملہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے غربا کو راحت دینے کی بات بھی کہی تھی۔
مزید پڑھیں:Demolition Operation in JK جموں و کشمیر میں انہدامی کاروائی پر عوام میں تشویش