ETV Bharat / state

Azad On Issues in JK جموں وکشمیر میں سیاسی جماعتیں اہم مسائل پر خاموش، غلام نبی آزاد - بانہال میں ڈپ پی اے پی کا کنونشن

جموں و کشمیر کے لوگوں تک پہنچنے کے لیے پارٹی کارکنوں اور قیادت پر زور دیتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ وہ اگست سے ستمبر تک تمام ڈی پی اے پی کنونشنوں سے خطاب کریں گے اور ان میں شرکت کریں گے، تاکہ پارٹی کیڈر آئندہ انتخابات کے لیے تیار ہو سکے۔

Ghulam Nabi Azad
غلام نبی آزاد
author img

By

Published : Jul 31, 2023, 9:56 PM IST

رامبن: ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے پیر کے روز کہا کہ پارٹی کی جدوجہد کے باعث ہی زمینوں کی بے دخلی اور راشن کٹوتی کے مسائل حل ہوئے ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے بانہال میں پارٹی کنونشن سے ٹیلی خطاب کے دوران کیا۔

غلام نبی آزاد نے کہا کہ ’ڈی پی اے پی‘ نے اس سال جنوری سے مارچ تک پورے جموں و کشمیر میں تین مہینوں میں 20 سے زائد احتجاجی ریلیاں نکالی ہیں جن میں اراضی کی بے دخلی اور راشن کی کٹوتی کے بڑے مسائل کو حل کیا گیا ہے۔

آزاد نے کہا'یہ سڑکوں پر ’ڈی پی اے پی‘ کی احتجاجی ریلیاں تھیں جس نے حکومت کی توجہ ان اہم مسائل کی طرف دلائی جو لوگوں کو زبردستی اراضی کی بے دخلی اور راشن کی کٹوتی کی شکل میں درپیش ہیں، انتظامیہ نے، بڑھتی ہوئی ناراضگی کو محسوس کرتے ہوئے، بے دخلی کی مہم کو روک دیا اور جموں و کشمیر میں تمام زمروں میں راشن کوٹہ کو بڑھا کر 10 کلو کر دیا“۔

مزید پڑھیں: Gulam Nabi Azad On UCC یونیفارم سول کوڈ کا نفاذ دفعہ 370 ختم کرنے کی طرح آسان نہیں:غلام نبی آزاد

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کسی دوسری سیاسی جماعت نے ان اہم مسائل کے خلاف آواز نہیں اٹھائی، سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ 100، 70 یا 30 سال پُرانی سیاسی جماعتیں ہوں، انہوں نے صرف اخباری بیانات جاری کیے اور لوگوں کی تشویش پر خاموش رہے۔

جموں و کشمیر کے لوگوں تک پہنچنے کے لیے پارٹی کارکنوں اور قیادت پر زور دیتے ہوئے آزاد نے کہا کہ وہ اگست سے ستمبر تک تمام ڈی پی اے پی کنونشنوں سے خطاب کریں گے اور ان میں شرکت کریں گے، تاکہ پارٹی کیڈر آئندہ انتخابات کے لیے تیار ہو سکے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.