ETV Bharat / state

رامبن کی عوام کا میترا پل کی مرمت کرانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 8, 2020, 4:22 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں دریا چناب پر واقع میترا پل کو دس سال قبل غیر محفوظ قرار دیے جانے کے باوجود آج بھی یہاں سے بڑی گاڑیاں گزر رہی ہیں، جس کی وجہ سے کبھی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

peoples of Ramban demand construct bridge over river chenab at maitra
رامبن کی عوام کا میترا پل کی مرمت کرانے کا مطالبہ

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں دریائے چناب پر سنہ 1965 میں تعمیر ہونے والے میترا پل کو دس سال قبل آمدورفت کے لیے غیرمحفوظ قرار دیتے ہوئے بڑے گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا تھا، لیکن اس غیر محفوظ پل پر سے روزآنہ سینکڑوں چھوٹی گاڑیوں کے علاوہ بڑی مسافر بردار اور مال بردار گاڑیاں بھی گزرتی ہیں۔

میترا پل ضلع ہیڈکوارٹر، گول ارناس علاقے کو جوڑنے کا واحد ذریعہ ہے، پل تقریبا دس سال سے زیادہ خستہ حالی کا شکار ہے، انتظامیہ کی رپورٹ کے بعد نیا پل تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی تھی اور تقریبا 50 کروڑ لاگت کے ساتھ پل تعمیر کرنے کے لیے بنیاد بھی ڈال دی گئی تھی، لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر کام کو بند کردیا گیا۔

انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، لوگوں نے لیفٹینینٹ گورنر اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پل کی تعمیر جلد از جلد کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.