ETV Bharat / state

اکیسویں صدی میں کندھوں پر مریضوں کو اسپتال پہنچانے والا یہ علاقہ - ramban

جموں و کشمیر میں کچھ ایسے علاقے آج بھی موجود ہیں جہاں مریضوں کو کندھوں پر لاد کر میلوں پیدل چل کر اسپتال پہنچایا جاتا ہے۔

ramban
اکیسویں صدی میں کندھوں پر مریضوں کو اسپتال پہنچانے والا یہ علاقہ
author img

By

Published : Apr 25, 2020, 7:25 PM IST

اکیسویں صدی میں بھی ضلع رامبن میں پوگل پرستان کے پسماندہ علاقے کے لوگ مریضوں کو کندھے پر اٹھا کر اسپتال پہنچاتے ہیں۔

سرینگر - جموں قومی شاہراہ سے محض 20کلومیٹر دور تحصیل رامسو میں آباد چمحال علاقہ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

اکیسویں صدی میں کندھوں پر مریضوں کو اسپتال پہنچانے والا یہ علاقہ

علاقے میں پختہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مریضوں کو کندھوں پر اٹھانا پڑتا ہے کیونکہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے ایمبولنس یا کسی اور گاڑی کا انکے علاقے میں جانا ممکن نہیں۔

لاک ڈائون کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے احکامات ہوں یا عام ایام میں سماجی و مذہبی رسومات و تقاریب کی گہما گہمی۔ تپتی گرمی ہو یا جما دینے والی سردی چمحال کے لوگوں کے لیے بیمار افراد کو اسپتال پہنچانے کا بس ایک ہی ذریعہ ہے۔

عوام الناس کو بنیادی ضروریات بہم پہنچانے کے بلند و بانگ سرکاری دعوے چمحال جیسے علاقوں میں محض سراب دکھائی دیتے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.