ETV Bharat / state

سڑک کی خستہ حالی پر لوگوں نے احتجاج کیا

راج گڑھ کے مقامی لوگوں نے سڑک کی خستہ حالی کے سلسلے میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک کی دوبارہ مرمت کرانے کی اپیل کی۔

ramban
ramban
author img

By

Published : Jul 10, 2020, 7:38 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں پاور ہاوس سے راجگڑھ کی طرف جانے والی سڑک جسے پی ایم جی ایس وائی نے تعمیر کیا تھا، خستہ حالت میں ہے، لوگوں نے سڑک کی خستہ حالی پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

مقامی لوگوں نے چوچھیتتر کےمقام پر محکمہ اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔

لوگوں نے کہا 'پاور ہاوس سے راجگڑھ تک پی ایم جی ایس وائی نے سڑک کا کام اچھے سے نہیں کیا ہے، سڑک بلکل تنگ ہے، گاڑیوں کاچلنا تو دور کی بات ہے، پیدل چلنے والوں کو بھی کافی مُشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے'۔

سڑک کی خستہ حالی پر لوگوں نے احتجاج کیا

احتجاجیوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی اور انتظامیہ سے مانگ کی کہ سڑک کی جلد مرمت کی جائے۔

جموں و کشمیر میں ان دنوں برسات کا موسم ہے، سڑکوں کے کنارے نالیاں صاف نہ ہونے کی وجہ سڑکوں پر پانی جمع ہو جاتا ہے، جس سے سڑکوں میں بڑے بڑے گڈھے پڑ جاتے ہیں، اس کے علاوہ کئی جگہوں پر سڑکوں کے کنارے نالیاں نہیں بنائی گئی ہیں، کہیں سڑک اچھے طریقے سے نہیں بنائی گئی ہیں، یہی سب وجوہات سڑکوں کو خستہ حالی کا شکار بناتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.