جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں دوسرے مرحلے کے لیے بلاک رامبن کے ڈی ڈی سی کی تین نشستوں کے لیے انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
پی ڈی پی نے اپنے دو اور امیدواروں کا اعلان آج کیا ہے، جبکہ ضلع کی تینوں نشستوں حلقہ رامسو اے، رامبن بی اور گاندھری سے اپنے اپنے امیدوار کا اعلان کیا ہے۔
ضلع ترقیاتی کونسل کے امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کے بعد پی ڈی پی کے ضلع سکریٹری ایڈووکیٹ بہار احمد رونیال نے کہا کہ گپکار الائنس جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کی مکمل بحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد کرے گی،
اس کے علاوہ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست میں غریب لوگوں کو جنگلات کی اراضی سے جبرا بے دخل کر کے غیر ریاستی باشندوں کو آباد کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کو ہم کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گپکار الائنس جموں و کشمیر میں خصوصی حثیت ریاست کی بحالی کے علاوہ لوگوں کی زمینوں کی مکمل تحفظ کے لیے بھی جدوجہد جاری رکھیں گی۔
مزید پڑھیں: 'ہم ووٹ انہیں دیں گے جو ہمیں بنیادی سہولیات مہیا کرائے گا'