مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ہیلتھ سینٹر میں صرف ایک ڈاکٹر کو تعنیات کیا گیا ہے اور وہ بھی اکثر اوقات غیر حاضر رہتے ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق ہی ڈیوٹی کرتے ہیں۔
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت ریاست کے تمام سرحدی علاقوں کے ہیلتھ سینٹرز میں تمام تر بینادی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے کر رہی ہے لیکن زمینی صوتحال پر وہ دعوے کھوکلے نظر آ رہے ہیں۔
لوگوں کا الزام ہے کہ ہیلتھ سینٹر میں صرف ایک ڈاکٹر کو تعنیات کیا گیا ہے اور وہ بھی اکثر اوقعات غیر حاضر رہتا ہے اور اپنی مرضی کے مطابق ہی ڈیوٹی دیتا ہے۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی وہ اس مسئلہ پر نظر ثانی کرے تاکہ یہاں کے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔