ETV Bharat / state

رام بن: قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ، ایک ہلاک ایک زخمی - ضلع ہسپتال رام بن

حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس، سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، مقامی رضاکار اور فوج کی ایک روڈ اوپننگ پارٹی جائے وردات پر پہنچ گئی اور بچاؤ کارروائی شروع کی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 4:59 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کی طرف جارہی ایک ٹرک رام بن علاقے میں ڈگڈول فوجی کیمپ کے نزدیک پہنچ کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔

مہلوک کی شناخت منیر احمد ساکن ادھم پور جبکہ زخمی کی شناخت کیشو ساکن ادھم پور کے طور ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس، سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، مقامی رضاکار اور فوج کی ایک روڈ اوپننگ پارٹی جائے وردات پر پہنچ گئی اور بچاؤ کارروائی شروع کی۔

ذرائع نے بتایا کہ کمر توڑ کوششوں کے بعد زخمی کو کھائی سے نکال کر علاج ومعالجے کے لئے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.