ETV Bharat / state

رامبن میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک، دو زخمی، چھ لاپتہ - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

حادثہ کی خبر پھیلنے کے فوراً بعد سول کوئیک ری ایکشن ٹیم، سیکٹر 11 سے تعلق رکھنے والی انڈین آرمی اور تھانہ چندرکوٹ کی پولیس پر مشتمل ایک ریسکیو ٹیم حرکت میں آگئی اور چناب سے تین مسافروں کو بازیاب کرنے میں کامیاب ہوگئی، جن میں سے ایک شخص نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔

رامبن میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک، دو زخمی، چھ لاپتہ

author img

By

Published : May 19, 2021, 12:41 PM IST

Updated : May 19, 2021, 3:43 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں آج ایک کار دریائے چناب میں جا گری جس کے نتیجہ میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ہلاک، دو زخمی جب کہ دیگر چھ افراد لاپتہ ہوگئے۔

رامبن میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک، دو زخمی، چھ لاپتہ

عہدیداروں نے بتایا کہ ایک کار، زیر رجسٹریشن نمبر ایچ آر 55 جے 1678 سری نگر سے اتر پردیش جا رہی تھی۔ گاڑی میں نو افراد سوار تھے اور یہ اتر پردیش سے ان افراد کو لینے کے لئے کشمیر آئی تھی۔

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب پیش آیا۔

حادثہ کی خبر پھیلنے کے فوراً بعد سول کوئیک ری ایکشن ٹیم، سیکٹر 11 سے تعلق رکھنے والی انڈین آرمی اور تھانہ چندرکوٹ کی پولیس پر مشتمل ایک ریسکیو ٹیم حرکت میں آگئی اور چناب سے تین مسافروں کو بازیاب کرنے میں کامیاب ہوگئی، جن میں سے ایک شخص نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔

فوت ہوئے شخص کی شناخت 21 سالہ راشد ولد نفیس کے نام سے ہوئی ہے جو سبل پور بجنور یوپی کا رہائشی ہے۔

زخمی ہونے والے دونوں افراد میں گاڑی کا 28 سالہ ڈرائیور محمد آصف ولد محمد رشید اور بلال احمد ولد اسرار احمد شامل ہیں۔ یہ دونوں کوتوالی نگینہ بجنور اتر پردیش کے رہائشی ہیں۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ چھ لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں جن کے لئے فوج کے غوطہ خوروں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

Last Updated : May 19, 2021, 3:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.