ETV Bharat / state

Banihal Road Accident بانہال سڑک حادثے ایک ہلاک، پانچ زخمی - رامبن میں سڑک حادثہ

ضلع رامبن کے بانہال علاقے میں ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد شدید طور پر زخمی، تمام زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹرز نے ایک کو مردہ قرار دے دیا۔ Road Accident in Ramban

بانہال سڑک حادثے ایک ہلاک، پانچ زخمی
بانہال سڑک حادثے ایک ہلاک، پانچ زخمی
author img

By

Published : May 22, 2023, 12:13 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بانہال علاقے میں پیر کی صبح سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جب کہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق بانہال کے تحصیل کھڑی میں ترنہ لنک روڈ پر ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں چھ افراد شدید طور پر زخمی ہوئے۔ معلوم ہوا ہے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دے دیا جب کہ دو کو تشویشناک حالت میں میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ متوفی کی شناخت عبدالرشید حجام ولد غلام رسول ساکن ترنہ ترگام تحصیل کھڑی کے طور پر ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 18 مئی کو جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں دو غیر ریاستی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سرینگر جموں قومی شاہراہ پر اونتی پورہ کے نزدیک سڑک حادثے میں دو بیرونی ریاست افراد ہلاک جب کہ نو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اونتی پورہ میں گوری پورہ پل کے نزدیک پیش آیا جب جموں سے سرینگر آ رہا ایک ٹیمپو لڑھک گیا جس دوران ٹیمپو میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ وہیں 17 مئی کو جموں و کشمیر کے کولگام میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ کولگام کے ریڈونی پائین علاقے میں موٹر سائیکل نے راہ چلتی خاتون کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Motorcyclist Killed in Banihal بانہال میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.