ایڈیشنل ایس پی رامبن سنجے پرہار کے مطابق 'پولیس نے منشیات اور جرائم کی روک تھام کے لیے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا جس کے تحت پولیس نے مصدقہ اطلاع پر ٹی چوک نزدیک بانہال میں دو سمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔
شاہنواز احمد ڈار ساکنہ زہن پورہ شوپیاں اور عشقاق مجید لوہار ساکنہ عشیر بانہال نامی افراد کے قبضے سے دو کلو چرس برآمد کر کے دونوں کو گرقتار کر لیا گیا ہے۔
دریں اثنا رامبن پولیس نے مہاڑ قومی شاہراہ پر ایک مشکوک افراد کی تلاشی لے کر 50 گرام پروین برآمد کرکے سمگلر آزاد احمد گنائ کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔