ETV Bharat / state

مشیر فاروق خان نے پروگرام' میرا قصبہ میرا فخر' کا افتتاح کیا - طبی عملہ

پروگرام سے پہلے فاروق خان نے گورنمنٹ ہائرسکنڈری اسکول بانہال میں محکمہ یوتھ سروس اسپورٹس کی جانب سے منعقد فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں میں گیم کٹس تقسیم کئے۔

مشیر فاروق خان نے پروگرام' میرا قصبہ میرا فخر' کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Oct 20, 2020, 10:30 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن بانہال میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے دو روزہ پروگرام " میرا قصبہ میرا فخر " (My town my pride)" کا افتتاح کیا۔

مشیر فاروق خان نے پروگرام' میرا قصبہ میرا فخر' کا افتتاح کیا

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، رامبن ناظم زی خان ، ایس ایس پی رامبن ، حسیب الرحمٰن ، سب ڈویژن مجسٹریٹ بانہال ظہیر عباس، چیئرمین میونسپلٹی کمیٹی بانہال ، فاروق احمد وانی ، ایم سی ممبران اور عام شہریوں کے علاوہ ضلعی افسران نے شرکت کی۔

مشیر مصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں دوبارہ شروع کی ہے جو قصبوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کا ایک اہم اقدام ہے۔

پروگرام سے پہلے فاروق خان نے گورنمنٹ ہائرسکنڈری اسکول بانہال میں محکمہ یوتھ سروس اسپورٹس کی جانب سے منعقد والی فٹبال ٹورنامنٹ کا بھی افتتاح کر کے کھلاڑیوں میں گیم کٹس تقسیم کئے۔

اس موقع پر فاروق خان نے کہا کہ حکومت نچلی سطح پر جمہوریت کو مستحکم کرنے اور جموں وکشمیر کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی ترقیاتی کونسلز تشکیل دینے جارہی ہے۔

انہوں نے پروگرام میں شریک ہونے کے علاوہ میونسپل کمیٹی کے ممبروں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات اور مطالبات کو غور سے سنیں۔

ادھمپور میں 'پلیج ٹیکنگ سریمنی' کا آغاز

انہوں نے کہا کہ حکومت کے بیک ٹو ولیج پروگرام کے بعد حکومت نے ضلع بھر میں "میرا قصبہ میرا فخر" پروگرام شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندؤں کو اپنے دیہات اور قصبہ کی مطلوبہ ترقی کو یقینی بنانے کے لئے بااختیار بنایا گیا ہے اور حکومت نے ہر میونسپل کمیٹی ، میونسپل کونسل اور میونسپل کارپوریشن کو ترقیاتی سرگرمیوں ، 50 لاکھ ، 1 کروڑ اور 5 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے ہسپتالوں میں طبی اور نیم طبی عملہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے حکومت نے 900 ڈاکٹروں کی تقرری کے لئے عمل شروع کیا ہے ، جس سے مرکز زیر انتظام جموں و کشمیر کے دیہی اور شہری علاقوں میں صحت کی سہولیات میں بہتری آئے گی۔

فاروق خان نے حکام پر زور دیا کہ وہ موقع پر موجود شکایات کے ازالے کرنے کے علاوہ لوگوں کو خدمات کو یقینی بنانے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.