ETV Bharat / state

Banihal Hospital: بانہال ہسپتال کے بیشتر شعبے بحال، عوام میں خوشی کی لہر

ضلع ترقیاتی کونسل میں بانہال کے ممبر امتیاز احمد کھانڈے نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سلیم الرحمان کی طرف سے جو یقین دہانی کرائی گئی تھی اس میں سے بیشتر وعدے پورے کیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں 60 کلو واٹ کی صلاحیت والا پاور بیک اپ، ڈیجیٹل ایکسرے، تھائیرائڈ اور بلڈ ٹیسٹ کے لیے analyser اور ڈینٹل یونٹ کو بانہال ہسپتال میں بھیج دیا گیا ہے اور اسے ہسپتال کی نئی عمارت میں نصب بھی کیا گیا ہے۔Most of the Department of Banihal Hospital are Active

Etv Bharatبانہال ہسپتال کے بیشتر شعبے ایکٹو، عوام نے مسرت کا اظہار کیا

author img

By

Published : Aug 2, 2022, 6:40 PM IST

بانہال: جموں۔سرینگر قومی شاہراہ کے حادثاتی سیکٹر میں واقع ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کی طرف سے دو مہینے پہلے کیے گئے وعدے کے مطابق ایمرجنسی ہسپتال بانہال کو اہم ساز و سامان کی فراہمی کی گئی۔ Department of Banihal Hospital Active جس سے عام لوگوں اور پنچایتی نمائندگان میں خوشی پائی جارہی ہے۔

بانہال ہسپتال کے بیشتر شعبے ایکٹو، عوام نے مسرت کا اظہار کیا

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سلیم الرحمان نے 30 مئی کو بانہال کا دورہ کیا تھا اور دورے کے دوران ڈی ڈی سی کونسلر بانہال امتیاز احمد کھانڈے، بیوپار منڈل صدر نصیر احمد وانی، سماجی کارکن نظیر احمد خان، ایڈووکیٹ خورشید اور سول سوسائٹی کے ممبران نے ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں کئی اہم مشینری کی کمی کا معاملہ ڈائریکٹر موصوف کی نوٹس میں لایا تھا اور بدلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سلیم الرحمان نے وفود کو یقین دلایا تھا کہ بجلی بیک اپ، بلڈ ٹیسٹنگ کے تجزیہ کی مشینوں وغیرہ کو جلد از جلد فراہم کیا جائے گا۔ اب جبکہ وعدے کے عین مطابق بیشتر مشینری بانہال ایمرجنسی ہسپتال پہنچ گئی ہے اور اسے نئی ہسپتال عمارت میں نصب بھی کیا گیا ہے۔

ضلع ترقیاتی کونسل میں بانہال کے ممبر امتیاز احمد کھانڈے نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سلیم الرحمان کی طرف سے جو یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ اس میں سے بیشتر وعدے پورے کیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں 60 کلو واٹ کی صلاحیت والا پاور بیک اپ، ڈیجیٹل ایکسرے، تھائیرائڈ اور بلڈ ٹیسٹ کے لیے analyser اور ڈینٹل یونٹ کو بانہال ہسپتال میں بھیج دیا گیا ہے اور اسے ہسپتال کی نئی عمارت میں نصب بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانہال ہسپتال کے بیشتر شعبے اب فعال ہوگئے ہیں اور تھوڑی بہت کمی پیشی پر محکمہ صحت کی طرف سے قابو پانے کی کوشش جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سنہ 1986 میں بانہال اور بٹوت ہسپتال کو ایمرجنسی ہسپتال کا درجہ دیا گیا تھا اور اب اس ہسپتال کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹرسے سب ضلع ہسپتال بنانے کی حکام سے مؤدبانہ گزارش کی جاتی ہے تاکہ طبی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بانہال ہسپتال میں ابھی بھی الٹراساؤنڈ مشین، ریڈیالوجسٹ اور فزیشن کی اشد ضرورت ہے اور امید ہے کہ ان مانگوں کو بھی جلد ہی پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئی مشینری کے بعد لوگوں میں اعتماد دیکھا جارہا ہے۔ ڈی ڈی سی کونسلر بشیر احمد رونیال نے اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں نے ان کے بیشتر مطالبات پورے کیے ہیں اور اب امید ہے کہ اس اہم مشینری کی فراہمی کے بعد کھڑی، پوگل پرستان، رامسو اور نیل کے سینکڑوں غریب مریضوں کو معمولی ٹیسٹوں کے لیے جموں اور سرینگر کے ہسپتالوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی کئی اہم ڈاکٹروں کی اسامیوں کو پر کرنے کے علاوہ ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں بلڈ بنک اور زچہ بچہ کی نگہداشت کے لیے ایک یونٹ کا قیام ناگزیر ہے، کیونکہ علاقہ غریب سے اور مریضوں کو مزید علاج اور مرض کی تشخیص کے لیے جموں اور سرینگر کے ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: DHS Jammu visits Banihal Hospital: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کا بانہال اسپتال کا دورہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.