ETV Bharat / state

Mega Enrolment Drive: ضلع رام بن میں میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام

author img

By

Published : Dec 8, 2021, 5:39 PM IST

پہاڑی ضلع رام بن میں محکمہ تعلیم کی جانب سے منعقد کی گئی میگا انرولمنٹ ڈرائیو Mega Enrolment Drive کے دوران مقررین نے حکومت کی جانب سے طلبہ کے لیے مختص مختلف اسکیموں Govt Schemes for Children سے متعلق مفصل جانکاری دی۔

Mega Enrolment Drive: ضلع رام بن میں میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام
Mega Enrolment Drive: ضلع رام بن میں میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام

ناظم تعلیم جموں کی ہدایت پر پہاڑی ضلع رام بن کے گورنمنٹ مڈل اسکول چبہ میں ایک میگا انرولمنٹ مہم Mega Enrolment Driveکا انعقاد کیا گیا۔

ضلع رام بن میں میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام

میگا انرولمنٹ ڈرائیو کے دوران لوگوں کو گورنمنٹ اسکولز میں دی جا رہی سہولیات Facilities in Govt Schoolsسے متعلق مفصل جانکاری دی گئی تاکہ عوام الناس اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکولوں میں کرا سکیں۔

پروگرام کے دوران مقررین نے حکومت کی جانب سے طلبہ کے لیے مختص مختلف اسکیموں، جن میں طلباء کا مفت ہیلتھ چیک اپ، مفت وردی، کتابوں کے علاوہ طلباء کو میٹرک سے قبل اور میٹرک کے بعد کی اسکالرشپس، آن لائن کلاسز، طلباء کو چھٹیوں کے دوران ٹریننگ سمیت مختلف اسکولوں میں کونسلنگ سیل سے متعلق روشناس کرایا گیا۔

مزید پڑھیں: سرکاری اسکولوں میں داخلے کے لیے مہم شروع

زونل ایجوکیشن افسر رام بن ZEO Rambanکی زیر نگرانی منعقد کئے گئے اس پروگرام میں مقامی باشندوں سمیت پنچایتی نمائندوں نے شرکت کرکے محکمہ تعلیم کی کاوشوں کی سراہنا کی۔

پروگرام کے اختتام پر مختلف سکولوں کے طلباء اور اساتذہ کی جانب سے چبہ علاقے میں ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ طلباء انرولمنٹ مہم کے بارے میں نعرے بلند کر رہے تھے۔

منتظمین کے مطابق بیداری پروگرام کے دوران موقع پر ہی تقریباً 13 بچوں کے نئے داخلے کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.