ETV Bharat / state

رامبن: مال بردار ٹرک حادثے کا شکار، دو شخص لاپتہ - ٹرک میں سوار دو شخص لاپتہ ہوگئے

رامبن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گزشتہ شب ایک مال بردار ٹرک اچانک بے قابو ہوکر شاہراہ سے بشلری نالہ میں گرگیا، جس کی وجہ سے ٹرک میں سوار دو شخص لاپتہ ہوگئے ہیں۔

loaded truck rolled down in bishlari nallah in ramsu
مالبردار ٹرک حادثے کا شکار، دو شخص لاپتہ
author img

By

Published : May 1, 2021, 11:17 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گزشتہ شب ایک مال بردار ٹرک رامسو میں اس وقت حادثے کا شکار ہوگیا، جب ٹرک وادی کشمیر کی جانب جارہا تھا کہ اچانک بے قابو ہوکر شاہراہ سے بشلری نالہ میں جا گرا اور اس میں سوار دو افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مالبردار ٹرک حادثے کا شکار

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات مال بردار ٹرک وادی کشمیر کی جانب جا رہا تھا اور حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور رضاکاروں نے بچاؤ کا کام رات کو ہی شروع کردیا تھا لیکن اندھیرے اور ندی میں تیز بہاو کی وجہ سے لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی۔

آج صبح دوبارہ بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ٹرک کو ندی سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک لاپتہ افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ پولیس رامسو نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.