ETV Bharat / state

Sringar jammu highway closed سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

سرینگر جموں شاہراہ پر ضلع رام بن کے کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آئے ہیں۔ Land sliding in ramban Sringar jammu highway closed

a
a
author img

By

Published : Jul 19, 2023, 3:41 PM IST

سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

رام بن: جموں و کشمیر میں، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق، گزشتہ شب سے ہی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں بارشوں کے سبب ندی نالوں، دریاؤں میں پانی کی سطح پر میں کافی اضافہ ہوا ہے وہیں سرینگر جموں شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رام بن ضلع کے بانہال، کیفٹریہ موڑ اور ماروگ کے مقام پر سرینگر جموں شاہراہ پر مٹی کے تودے اور پتھر گر آنے سے شاہراہ کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ادھر، بدھ کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے چھ ہزار سے زائد یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ کو کشمیر کی جانب روانہ کیا گیا تاہم یاتریوں کو ضلع رام بن چندر کورٹ علاقے میں قائم یاتری نواس پر ہی روک دیا گیا ہے۔ یاتریوں کو وادی کشمیر کی جانب روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ سرینگر جموں شاہرہ بدھ کی صبح قریب چھ بجے ہی رام بن کے کیفٹریہ موڑ پر مٹی کے تودے گر آنے کے سبب ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھی۔ بعد ازاں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ضلع کے ماروگ اور پنتھال علاقے میں بھی پتھر اور مٹی کے تودے گر آئے ہیں۔ حکام نے کی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنائے جانے لئے عملہ اور مشینری کو کام پر لگا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: Rains lash jammu kashmir جموں کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، سڑکیں زیر آب

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سرینگر جموں شاہراہ سیری اور پٹھال کے مقام پر سڑک دھنس جانے سے قریب چار دن تک ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند رہی۔ سرینگر جموں شاہراہ وادی کشمیر کے لیے شہہ رگ کی مانند ہے، زیادہ دیر تک شاہراہ بند رہنے سے وادی کشمیر میں غذائی اجناس کی قلت پیدا ہو جاتی ہے۔ حکام نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اشیاء ضروریہ کو بذریعہ طیارہ وافر مقدار میں سرینگر پہنچانے کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے لیے بلو پرنٹ تیار کیا جا رہا ہے۔ دریں اثناء، محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کو رک رک کر بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے لینڈ سلائیڈنگ کی بھی وارننگ جاری کی ہے ایسے میں حکام نے سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل مسافرین سے شاہراہ کی صورتحال معلوم کرنے کی تلقین کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.