ذرائع کے مطابق تحصیل کھڑی مہو لنک روڈ پر آرٹ مارگ سے کچھ لوگ گزر رہے تھے کہ اچانک اوپر سے زمینی تودہ گرگیا جس کی زد میں مذکورہ افراد آگئے اور نالے میں جا گرے۔
جس کے نتیجہ میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چار شدید طور پرزخمی ہوگئے ،جن میں ایک شخص کی حالت نازک ہے۔
مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوراً ضلع ہسپتال داخل کرایا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔