ETV Bharat / state

بانہال: رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی جانب سے تعلیمی کانفرنس کا انعقاد - ٹاؤن ہال بانہال

جموں و کشمیر میں رہبر تعلیم ٹیچرز فورم زون بانہال کی جانب سے ٹاؤن ہال بانہال میں ایک ایجوکیشنل کانفرنس منعقد کی گئی جس میں فورم چیرمین فاروق احمد تانترے مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

بانہال: رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی جانب سے تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 3:23 PM IST

Updated : Apr 12, 2021, 4:43 PM IST

اس موقع پر پر فورم چیرمین و دیگر مقررین نے ملک میں پھیلی کورونا وبا کے سبب تعلیم کو پہنچ رہے نقصانات کی بھر پائی کے لئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بانہال: رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی جانب سے تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

اس موقع پر سابق زونل ایجوکیشن پلانگ آفیسر محمد سلیم شاہ اور لیکچرر ارشاد احمد خان کو سبکدوشی پر ان کی عزت افزائی کی گئی اور محکمہ میں ان کی خدمات کی تعریف کی گئی۔

اس موقع پر فورم کے چیرمین نے کہا کہ' کووڈ-19 کے دوران یوٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل کرتے ہوئے بچوں کی تعلیم کا خیال رکھا جائے گا، ساتھ ہی انہیں آن لائن اور آف لائن ذریعہ تعلیم فراہم کیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ'سرکاری اسکولوں میں زیادہ تر غریب بچے زیر تعلیم ہیں اور ان کا مستقبل اساتذہ کے ہاتھوں میں ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ'بچوں کو پہلے ہی ایک سال کے لاک ڈاون کے دوران زبردست نقصان ہوا یے اور اس نقصان کی بھر پائی کے لئے ہمیں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کرنے کی ضرورت ہے'۔ اس موقع سرکاری اسکول میں پڑھا رہے اساتذہ کو درپیش مختلف مسائل اور مشکلات سے بھی آگاہ کرایا گیا، جس میں 5 سالہ سروس کو ریکارڈ میں شامل کرنا ٹرانسفر پالیسی کو عملانے کو زیر بحث لایا گیا۔

اس موقع پر ماسٹر فاروق احمد خان، محمد سلیم شاہ، فورم ترجمان اعلی مظفر وانی نائب چیرمین ظہور الدین بیگ، جاوید گل، صلاح کار مشتاق ملک، زونل صدر گول مشتاق سمیت زونل صدر بانہال بہار احمد میر، رسول شیخ، شوکت لون، طارق سحرش خان، بلال احمد و دیگران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شفقت نثار نے نظامت کے فرائض انجام دیے زون بانہال کے بیشتر رہبر تعلیم اساتذہ کے علاوہ دیگر ماہر تعلیم نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

Last Updated : Apr 12, 2021, 4:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.