مرکزکے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں خود کشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ضلع کے علاقے جوگ دھندراٹ میں ایک کمسن لڑکے نے خود کشی کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق ارون سنگھ عمر 11سال نے اپنے ماں کے دوپٹے کا پھندہ بناکر خودکشی کرلی کچھ دیر بعد جب گھر والوں نے لڑکے کی لاش چھت سے لٹکا دیکھا تو معاملے کی اطلاع پولیس کو دی، پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا۔
ایس ایچ نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ' قانونی کارروائی کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کی جائے گئی۔ اس سلسلے میں سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
سڑک حادثے میں پولیس اہلکار زخمی
واضح رہے کہ چار ماہ کے اندر یہ سولہواں خودکشی کا واقعہ ہے۔ جن میں یہ سب سے کم سن بچے نے پھانسی لگاکر خودکشی کی ہے۔