ETV Bharat / state

Traffic Update Srinagar Jammu NH سرینگر جموں قومی شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کیلئے بحال - نیشنل ہائے وے 44

وادی کشمیر کے لیے شہہ رگ کی حیثیت رکھنے والی سرینگر جموں شاہراہ کو حکام نے 36 گھنٹوں کے بعد یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بانہال اور رامبن میں مٹی کے تودے اور پتھر گرنے کے سبب شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بند ہوئی تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 22, 2023, 6:09 PM IST

سرینگر جموں قومی شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کیلئے بحال

رامبن: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والے واحد سرینگر جموں قومی شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے۔ شاہراہ بحال ہونے کے بعد انتظامیہ نے درماندہ مسافر بردار اور مال بردار گاڑیوں کو اپننی اپنی منزلوں کی اور جانے کی اجازت دی ہے۔ ڈپٹی ایس پی ٹریفک نیشنل ہوے بانہال اصغر ملک نے بتایا کہ رامبن اور بانہال سیکٹر کے درمیان چمبلواس اور شیر بی بی علاقہ میں بھاری جٹانیں اور مٹی کے تودے گرنے آنے کا سلسلہ پیر کی دیر شام شروع ہو تھا جو اب تھم گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال کرنے کے لیے پتھر گرنے کا سلسلہ کے بعد عملہ اور بھاری میشنری کو سڑک بحال کرنے کے لیے کام پر لگایا گیا تھا اور تقربیاً 38 گھنٹوں کے بعد قومی شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہرہ بحال ہونے کے بعد حکام نے درماندہ مسافر اور مال بردار گاڑیوں کو شاہراہ یر دونوں اطراف چلنے کی اجازت دی گی ہے۔ ٹریفک حکام نے فی الحال قومی شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو آگت چلنے کی اجازت دی ہے۔

مزید پڑھیں: Srinagar Jammu Highway Blocked سرینگر-جموں شاہراہ دوسرے روز بھی بند

بتادیں کہ شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے شاہراہ پر پانچ لاشیں درماندہ ہوئی تھی۔ ہمالین کیو ار ٹی اور این جی او بانہال نے بڑی مشقت کے بعد لاشوں کو پسی والے علاقہ سے عبور کروایا اور ان لاشوں کو آخری رسومات کے لیے اپنے اپنے علاقہ روانہ کر دیا گیا۔ واضح جموں سرینگر قومی شاہراہ کو فور لائن میں تبدیل کرنے کے لیے نیشنل ہاے وے اتھارٹی آف انڈیا نے تعمیراتی کمپنیوں کا کشادگی کا کام الاٹ کیا تھا۔ اس شاہراہ کا کام نجی ٹھیکیداروں کو الاٹ کر دیا گیا ،جنہوں نے غیر منظم طریقے سے پہاڑی کی کٹائی شروع کی۔ معمولی بارشوں میں شاہراہ پر پتھر گرآنے اور چٹانیں کھسکے کے واقعے پیش آتے ہے ، جس سے اکثر بیشتر بارشوں میں شاہراہ بند ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ وادی کشمیر کی شہہ رگ ہے اور کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی مرکزی شاہراہ ہے۔ ضروری سامان سے کشمیر جانے والی گاڑیاں، ٹرک سرینگر جموں شاہراہ سے ہوکر ہی گزرتی ہیں۔ شاہراہ زیادہ روز تک بند رہنے سے وادی کشمیر میں اشیاء خاص کر غذائی انجاس کی قلت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.