جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت تیسرے دن بھی مکمل طور پر بند رکھی گئی ہے۔ شاہراہ کے کیفٹریہ موڑ، چمبہ سیری، رام پسی، ماروگ، بیٹری چشمہ، انوکھی فال، ڈیگڈول، پنٹھال، موم پسی، گانگرو، شیربی بی پر بھاری چٹانیں اور مٹی کے تودے گرے ہیں۔ تعمیراتی کمپنی سی پی پی ایل شاہراہ کو بجال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم مسلسل پتھر گرنے کی وجہ سے رکاوٹیں آرہی ہیں۔ شاہراہ پر کسی بھی گاڑی کو خاص کر مسافر بردار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہے۔
محکمہ ٹریفک نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ تب ہی اپنا سفر شروع کریں ورنہ انہیں پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔