ETV Bharat / state

Jammu Srinagar Highway Closed: سرینگر جموں قومی شاہراہ چوتھے روز بھی بند، بحالی کا کام جنگی پیمانے پر جاری - سرینگر جموں ہائی وے بند

ٹریفک حکام نے بتایا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ کے بانہال، رام بن، اودھم پور سیکشن کو بحال کرنے کے لیے جنگی پیمانے پر کام جاری ہے۔Jammu Srinagar Highway Closed

jammu-national-highway-remains-closed-for-fourth-consecutive-day
سرینگر جموں قومی شاہراہ چوتھے روز بھی بند، بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر جاری
author img

By

Published : Jun 24, 2022, 3:23 PM IST

سرینگر : متعلقہ ایجنسیوں کی انتھک کاوشوں کے باجود وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ جمعے کے روز مسلسل چوتھے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند رہی۔Jammu Srinagar Highway Closed

بتادیں کہ قومی شاہراہ رامبن اور اودھمپور اضلاع میں کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسک آنے کے علاوہ سڑک کا قریب ڈیڑھ سو فٹ حصہ بہہ جانے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دی گئی تھی۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کرنے میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بھاری بھرکم پتھروں کو ہٹانے کے لیے گذشتہ شام دھماکہ خیز مواد بھی استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ کے بانہال رام بن، اودھم پور سیکشن کو بحال کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے اور کام میں رکاوٹ ڈالنے والی چٹانوں کا دھماکہ کیا جا رہا ہے۔

ادھر ضلع انتظامیہ رامبن نے درماندہ مسافروں کے قیام و طعام کا خاطر خواہ بندوبست کیا ہے اور ضلع مجسٹریٹ خود بحالی آپریشن کا جائزہ لے رہے ہیں۔حکام نے مسافروں سے اس سڑک پر سفر کرنے سے قبل کنٹرول روم سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے کھلا ہے۔

بتادیں کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ وادی کے لیے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے۔اس شاہراہ کے بند رہنے سے جہاں وادی کے بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں بازاروں میں بھی گراں فروشی آسمان چھونے لگتی ہے جس سے عام لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.