ETV Bharat / state

St reservation bill: ایس ٹی ترمیمی بل کے خلاف رام بن کوارڈنیشن کمیٹی کا احتجاج - جموں و کشمیر میں ایس ٹی ریزرویشن بل

جموں و کشمیر میں ایس ٹی ریزرویشن بل کے خلاف گجر بکروال طبقہ سے وابستہ افراد کا احتجاج وادی سمیت صوبہ جموں میں بھی جاری ہے۔

ایس ٹی ترمیمی بل کے خلاف رام بن کوارڈنیشن کمیٹی کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 7, 2023, 6:24 PM IST

ایس ٹی ترمیمی بل کے خلاف رام بن کوارڈنیشن کمیٹی کا احتجاج

رام بن: صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع رام بن میں کوارڈینیشن کمیٹی کی جانب سے شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) ریزرویشن بل کی ترمیم کے خلاف کوارڈینیشن کمیٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا گیا۔ یاد رہے کہ پارلیمنٹ میں جی ڈی کمیشن کی سفارشات پر ایس ٹی ریزرویشن میں ترمیم کے خلاف جموں و کشمیر میں گجر بکروال طبقہ سے وابستہ افراد احتجاج کر رہے ہیں۔

ضلع رام بن میں کوارڈینیشن کمیٹی کی جانب سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے کئی اہم فیصلے لیے۔ اجلاس کے بعد کمیٹی کے چیئرمین، حاجی محمد یوسف نے حکومت کی جانب سے پہاڑی طبقے کی اونچی ذاتوں کو ریزرویشن کے زمرے میں لائے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرکزی فیصلے کے خلاف کوارڈینیشن ایکشن کمیٹی نے جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں مہا پنچایت کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ تاکہ گجر، بکروال اور گدی قبیلے کے حقوق کے تحفظات پر آگاہی کی جائے۔‘‘

مزید پڑھیں: Gujar students detained in jammu: جموں یونیورسٹی کے طلبہ نے کیا ای ٹی ترمیمی بل کے خلاف احتجاج

کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ گجر بکروال طبقہ کے باشندے نے اس سے قبل بھی، جب جی ڈی کمیشن سفارشات کو منظر عام پر لایا گیا تھا، اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں پیدل مارچ کے ذریعے اپنا احتجاج درج کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کے بعد حکومت اور گجر بکروال لیڈران کے مابین کچھ میٹنگس بھی منعقد ہوئی تاہم اس کے باوجود حکومت نے گجر بکروال طبقے کے تحفظات کا احترام نہ کیا اور ایس ٹی ترمیمی بل منظور کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.