دربار میں مقامی شہریوں، سیول سوسائٹی کے منتخب نمائندوں نے ایس ایس پی رامبن کو سب ڈویژن بانہال کے پہلے دورے پر خیرمقدم کیا۔
مقامی لوگوں نے بانہال کی عوام کو درپیش مسائل اور پریشانیوں سے ضلع پولیس سربراہ کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی رامبن حسیب الرحمن نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ عوامی شکایات کو ذاتی طور پر یا اپنی اعلی عہدیداروں کے ذریعہ حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ موثر انداز میں جاری رہے گی۔