فوج کی جانب سے پہاڑی ضلع رام بن کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک روزہ مارشل آرٹ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کیمپ میں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے آئے کھلاڑیوں نے مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے داد وتحسین حاصل کی۔
منتظمین کے مطابق کیمپ کے انعقاد کا مقصد طلبہ خصوصاً خواتین کو سیلف ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنے کی جانب راغب کرانا تھا۔
کیمپ میں شرکت کرنے آئے مقامی طلبہ نے منتظمین کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی مارشل آرٹس کے ذریعے وہ نہ صرف سیلف ڈیفنس تکنیک سے آگاہ ہونا چاہتے ہیں، بلکہ ضلع و ملکی سطح پر اس کھیل میں اپنے علاقے کی نمائندگی کے بھی خواہاں ہیں۔
مزید پڑھیں: رامبن: شیرِ کشمیر شیخ محمد عبداللہ کو خراجِ عقیدت
طلبہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی جانب سے ضلع میں اگلے ماہ سے مارشل آرٹ کے بنیادی کورس کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔