ETV Bharat / state

رامبن: جعلسازی کے الزام میں تین گرفتار - نوجوانوں سے بھی لاکھوں روپے وصول کیے

پولیس بٹوت حرکت میں آئی اور تینوں جعلسازوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا اور حوالات میں بند کر دیا۔

تین گرفتار
تین گرفتار
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 10:47 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی پولیس نے دھوکہ دہی کے الزام میں سابق سرپنچ سمیت تین جعلسازوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قصبہ بٹوت سے تعلق رکھنے والے شہباز لون، تلک راج اور رفیق احمد بٹ نے تھانہ پولس بٹوت میں تحریری طور پر شکایت درج کروائی کہ سابق سرپینچ بودھ راج، فاروق احمد ارشد اور محمد فاروق نے بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری نوکری کا جھانسہ دیکر جعاسازی سے 8.77 لاکھ روپے وصول کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چٹانیں کھسکنے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں

شکایت کرنے والوں نے بتایا کہ ان افراد نے سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر دوسرے بے روزگار نوجوانوں سے بھی لاکھوں روپے وصول کیے ہیں۔

شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ پولیس بٹوت حرکت میں آئی اور تینوں جعلسازوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا اور حوالات میں بند کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.