رامبن: چناب ویلی میں پی ڈی پی کا انچارج منتخب ہونے کے بعد امتیاز شان کے لیے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان و عہدہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر امتیاز احمد شان کو نئی ذمہ داری کے لیے مبارکباد دی گئی۔ Imtiyaz Shan Elected In-Charge Of Chenab Valley
ضلع صدر پی ڈی پی یونٹ رامبن نے اپنی پوری ٹیم کی جانب سے شان کا استقبال کیا۔ مقررین نے آنے والے دنوں میں پارٹی کے مشن کو ہر گھر تک پہنچانے کا عہد کیا۔
وہیں صدارتی خطبے میں پی ڈی پی جنرل سکریٹری امتیاز شان نے تمام عہدیداران و کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا اور اس بات کا بھی اعلان کیا کہ پی ڈی پی ضلع رامبن سمیت پورے چناب ویلی میں آنے والے دنوں میں بڑے سطح کے پروگرام کرے گی تاکہ عام عوام تک پارٹی کی منشور کو پہنچایا جاسکے۔ Imtiyaz Shan Elected In-Charge Of Chenab Valley
یہ بھی پڑھیں:
PDP on Elections 2022 Results: ایگزٹ پولز کے بجائے ایگزیکٹ پولز کا انتظار کریں، ڈاکٹر ہر بخش سنگھ
پی ڈی پی جنرل سکریٹری امتیاز شان نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کی ترجمانی کے لیے پی ڈی پی ہر محاذ پر عوام کی ساتھ کھڑی ہے۔ Imtiyaz Shan Elected In-Charge Of Chenab Valley