ETV Bharat / state

رامبن: انسپکٹر جنرل پولیس جموں کا سب ڈویژن گول دورہ - نومنتخب ڈی ڈی سی ممبران

اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ گول میں خصوصی پولیس بھرتی کا عمل جلد لایا جائے گا۔

IGP Jammu Zone visits  Gool, in Ramban district to review security scenario
رامبن: انسپکٹر جنرل پولیس ڈویژن گول کا دورہ
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 10:30 PM IST

انسپکٹر جنرل پولیس جموں مکیش سنگھ نے ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا استقبال ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمٰن، ایڈیشنل ایس پی رامبن ستیش رجنی شرما اور سی او 58 آر آر ایس وائی آر سدھی نے کیا۔

رامبن: انسپکٹر جنرل پولیس ڈویژن گول کا دورہ

آئی جی پی نے تھانہ گول کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر گول کے معزز شہریوں، سرپنچوں اور نومنتخب ڈی ڈی سی ممبران نے بھی ان سے ملاقات کی اور انہیں علاقے سے آگاہ کیا اور کچھ مطالبات پیش کیے۔

اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ گول میں خصوصی پولیس بھرتی کا عمل جلد لایا جائے گا۔

اس سلسلے میں پولیس تھانہ گول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ڈی سی ممبر سنگلدان شمشاد شان، ڈی ڈی سی ممبر گول چوہدری سخی محمد، سرپنچ و پنچوں کے علاقہ معزز شہری بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمان، ایڈیشنل ایس پی رام بن، ڈی ایس پی گول، ایس ایچ او گول کے علاوہ دوسرے پولیس افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی جموں ہیلی کاپٹر کے ذریعے مہور سے گول آئے تھے۔

اس موقع پر موجود ممبران نے گول میں پولیس کی اسپیشل بھرتی کا انعقاد، گول میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کے لئے نکالے گئے روڈ، سنگلدان میں پولیس چوکی کی تعمیر کے علاوہ دوسرے مسائل بھی آئی جی کے سامنے رکھے۔

انہوں نے اس موقع پر موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل سول انتظامیہ تک پہنچائیں گے اور پولیس بھرتی کا عمل بھی گول ہی میں جلد عمل میں لایا جائے گا اور جہاں پر صرف گول کے ہی نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

وہیں اس دوران آئی جی نے حال ہی میں ترقی یافتہ پولیس کے سینیئر اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے کاموں کو سراہا اور آئندہ بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کی بھی تلقین کی۔ آئی جی ہی کی جانب سے گول میں خصوصی پولیس بھرتی پر موجود تمام ممبران و معزز شہریوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.