ETV Bharat / state

رامبن: تین منزلہ مکان میں آتشزدگی - مکان جل کر خاکستر

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول میں ایک تین منزلہ رہائشی مکان میں اچانک آگ گئی جس سے پورا مکان جل کر خاکستر ہو گیا۔

آتشزدگی میں مکان جل کر خاکستر
آتشزدگی میں مکان جل کر خاکستر
author img

By

Published : Feb 12, 2020, 8:41 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:23 AM IST

آتشزدگی میں مکان جل کر خاکستر

پولیس جانکاری کے مطابق سب ڈویژن گول کے بلاک سنگلدان کی پنچایت سیری پورہ میں آج علی الصبح غلام نبی وانی کے تین منزلہ مکان میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے لاکھوں کا سامان جل کر خاک ہو گیا۔

اگر چہ مقامی لوگوں نے آگ کو بجھانے کی کوشش کی تھی تاہم وہ صرف جانوں کو بچانے میں کامیاب ہوئے۔

بتایا جاتا ہے کہ غلام نبی کی دو لڑکیوں کی شادی دو ہفتوں کے اندر ہی ہونی تھی، اس سے قبل ہی سب کچھ ختم ہوگیا۔

لوگوں نے انتظامیہ سے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ متاثرہ شخص انتہائی غریب ہے۔

گول پولیس نے مقدمہ درج کر کے نقصان کا تخمینہ کرنے کے لیے علاقہ میں ٹیم روانہ کر دی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.