جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ہر شہری کے لئے لازمی ہیلتھ کارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع رامبن میں عوام اپنا ہیلتھ کارڈ بنانے کے لئے رجسٹریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ ہیلتھ کارڈ ملنے کے بعد وہ اس کی سہولت سے مستفید بھی ہوں گے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیم میں جموں و کشمیر کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ میسر کیا جائیگا جس سے وہ پانچ لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے افتتاح کی گئی اسکیم کے لئے عوام رجسٹریشن کے لئے درخواست داخل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانہال: مسافروں کا ڈرائیورز پر دگنا کرایہ وصولنے کا الزام
وہیں گاؤں دیہات میں بھی اسکیم کو پہنچانے کے لئے حکومت و انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے لوگ اپنا رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔ باقی لوگوں سے بھی اپیل کر رہے ہیں کہ وہ ہیلتھ کارڈ حاصل کرنے کے لئے رجسٹریشن کروائے اور گولڈن کارڈ حاصل کرے۔