رام بن: ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں سرکاری عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔ مقامی باشندوں کے مطابق سرکاری عمارت سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ آتشزدگی کی اطلاع فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ دی گئی جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ Govt Building Gutted in Banihal Ramban
آتشزدگی کے باعث گر چہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کی اس واردات میں سرکاری عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے آگ لگنے کی وجوہات کا سراغ لگانے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ Govt Building Gutted in Ramban
مزید پڑھیں: رام بن: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر