ETV Bharat / state

رامبن: پلر گرنے سے چار مزدور زخمی، دو کی حالت تشویشناک

author img

By

Published : Jan 10, 2021, 5:47 PM IST

ریلوے پروجیکٹ کے حادثے میں تعمیراتی کمپنی کے چار مزدور زخمی ہوگئے ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

four-hcc-labours-injured-under-construction-railway-project-in-ramban
رامبن: پیلر گرنے سے چار مزدور زخمی، دو کی حالت تشویشناک

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک پلر گرنے سے چار مزدور زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زیر تعمیر کٹرہ - بانہال ریلوے پروجیکٹ ٹنل نمبر 48 سومبڑ کے مقام پر ایک پلر کا کام چل رہا تھا کہ دوران کام پلر اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں ہندوستان کنسٹرکشن کمپنی کے چار مزدور زخمی ہو گئے۔

پولیس اور تعمیراتی کمپنی کے منتظمین نے زخمیوں کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں دو شدید زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال سرینگر ریفر کر دیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت غلام حسین 55، محمد منصور (60)، ساکن گنڈ بانہال، فاروق احمد (22) ولد نجم الدین ساکنہ پوگل اور شوکت احمد (27) ولد محمد رمضان ساکنہ لامبر بانہال کے طور پر ہوئی ہے۔ دھرمکنڈ پولیس تھانہ نے لاپروائی کا معاملہ درج کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.