جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے سیری علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں پانچ دکانیں خاکستر ہوگئیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن کے سیری علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں پانچ دکانیں خاکستر ہوگئیں۔
انہوں نے بتایا کہ آگ غالباً شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی